ETV Bharat / state

Shivraj Singh Chouhan On Exams پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات تمام اسکولوں میں بورڈ کی طرز پر ہوں گے

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات تمام اسکولوں میں بورڈ کی طرز پر ہوں گے۔ چوہان محکمہ اسکولی تعلیم اور قبائلی امور کی جانب سے نئے تعینات اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔Shivraj Singh Chouhan On Exam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 8:43 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری تسلیم شدہ غیر سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں میں 5ویں اور 8ویں کے امتحانات بورڈ پیٹرن پر منعقد ہوں گے۔Shivraj Singh Chouhan On Exam

چوہان محکمہ اسکولی تعلیم اور قبائلی امور کی جانب سے نئے تعینات اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ بھوپال کے بی ایچ ای ایل دسہرہ گراؤنڈ میں منعقد تربیتی پروگرام میں قبائلی امور وزیر مینا سنگھ مانڈوے اور اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اندر سنگھ پرمار موجود تھے۔

سرسوتی وندنا اور مدھیہ پردیش ترانے کے بعد، پروگرام کا آغاز وزیر اعلیٰ کے ذریعہ چراغ جلانے اور کنیا پوجن سے ہوا۔ چوہان نے محکمانہ تربیتی پالیسی اور محکمانہ اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے گائیڈ بھی جاری کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ان اسکولوں میں انٹرنل اسیسمنٹ کو بھی باقاعدگی سے یقینی بنایا جائے گا۔ بچوں کا مستقبل سنوارنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ جس طرح اساتذہ بچوں کو سنواریں گے، اسی طرح ملک اور ریاست کی تعمیر ہوگی۔ ہندوستان کی تقدیر کے خالق طلبہ ہیں اور طلبہ کے تخلیق کار اساتذہ ہیں۔ آج کا پروگرام اساتذہ کی عزت افزائی اور سلام پیش کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shivraj Singh Shared Freedom Fighter Story مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے انقلابیوں کے قصے سنائے

CM Shivraj Singh Chouhan اگر پارٹی دری بچھانے کا کام دے گی تو بھی میں کروں گا، شیوراج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.