ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے 54 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 4427 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 203 ہوگئی ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جاڑیہ نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کل 74389 نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہے جن میں مجموعی متاثرین کی تعداد 4427 ہے۔
![indore madhya pradesh corona update](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/899772-coronavirus-6_2306newsroom_1592886585_1022.jpg)
ڈاکٹر جاڑیہ نے بتایا کہ گزشتہ روز چیک کیے گئے 1588 نمونوں میں سے 1528 غیر متاثر اور 54 نئے متاثر پائے گئے ہیں، جبکہ کل 1087 نئے نمونے جانچ کے لیے موصول ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اب تک 3278 متاثرہ افراد صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ ہو چکے ہیں جس کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 946 ہے۔ نیز 4311 مشتبہ افراد کو صحتیاب ہونے پر ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے چھٹی دی جاچکی ہے۔