ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے 4776 فعالم معاملے، سات کی موت

راحت کی خبر ہے کہ کل 113 مریض ڈسچارج کئے جانے کے بعد اب تک کل 11204 متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وہیں ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 6282 مشتبہ افراد ٹھیک ہونے پر چھوڑے جاچکے ہیں۔

corona
corona
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 2:10 PM IST

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کووڈ 19 کے 341 نئے معاملے آنے کے بعد یہاں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھکر 4776 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ سات کی موت درج ہونے پر وائرس سے 451 مریضوں کی موت سرکاری طورپر درج کی جاچکی ہے۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل 247665 نمونے جانچے گئے ہیں۔ ان میں کل جانچے گئے 2838 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچے گئے نمونوں میں اب تک 16431 نمونے متاثر پائے گئے ہیں۔ سی ایم ایچ او نے بتایا کہ کل سات متاثرین کی موت درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 451 مریضوں کی سرکاری طور پر موت درج کی جاچکی ہے۔

وہیں راحت کی خبر ہے کہ کل 113 مریض ڈسچارج کئے جانے کے بعد اب تک کل 11204 متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔وہیں ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 6282 مشتبہ افراد ٹھیک ہونے پر چھوڑے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
جے ای ای امتحان کا رزلٹ جاری، تفصیلات یہاں دیکھیں

دوسری طرف ضلع میں ایک اور پٹواری کے کورونا متاثر ہونے کے ساتھ ضلع میں تعینات اب تک کل 11 پٹواری انفیکشن کی زد میں آچکے ہیں۔

سرکاری اطلاع کے مطابق 11 متاثرہ پٹواریوں میں سے دو ٹھیک ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سب سےزیادہ پانچ متاثرہ پٹواریوں کی تعیناتی سانویر دیہی علاقے میں رہی تھی ۔ ادھر ضلع کے ایک کے بعد ایک اب تک کل 11 پٹواریوں کے متاثر ہونے سے پٹواریوں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ سبھی متاثرہ نو پٹواریوں کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.