ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا کا قہر جاری ہے۔کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 21 ہزار 684 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 531 کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2120مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ان میں سے 436 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہیں 1672کی رپورٹ منفی موصول ہوئی ہے۔ جب کہ 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ضلع اندور میں اب تک دو لاکھ 85 ہزار 725 کورونا نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں 21248 کورونا کے مریض ملے ہیں تو وہی شفایاب ہوکر گھر لوٹنے والوں کی تعداد 17 ہزار 727 درج کی گئی ہے جب کہ 536 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اندور میں 3957 کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔
کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور صحت عملے کے ساتھ اب کاروبار بھی رضاکارانہ طور پر سنیچر اور اتوار کو اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور شام پانچ بجے کے بعد جزوی طور پر کاروبار نہیں کیا جائے گا۔