اطلاعات کے مطابق تین نوجوان پکنک منانے گئے تھے ۔اچانک ان کے کار کے پاس سیلاب کا پانی اجانے کی وجہ سے وہ پھنس گئے تھے۔
مقامی لوگوں نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اس کی اطلاع دی۔کوتوالی انچارج پردیپ سونی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے۔
پولیس نے بتایا کہ تین نوجوان کار کی چھت پر بیٹھے تھے جو آدھی ڈوب چکی تھی ۔اس کے بعد انہوں نے ہوم گارڈ ریسکیو ٹیم کو اطلاع کیا گیا ۔انہوں نے لائف جیکٹ اور رسی کی مدد سے کار کے پاس پہنچے اور تین نوجوان کو بچا لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اس کے بعد بھی یہ نوجوان شراب پینے کےلیے یہاں آئے تھے۔انہیں دھیان ہی نہیں رہا لیکن پانی کار سے اوپر آنے لگا تو تینوں نے اس کی چھت پر لوگوں سے مدد مانگی۔