ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے 295 نئے معاملے، چھ کی موت

ضلع اندور میں گزشتہ روز جانچ کیے گئے 2799 سیمپل میں سے 295 افراد کا کورونا رپورٹ مثبت آیا ہے۔

اندور میں کورونا کے 295 نئے معاملے، چھ کی موت
اندور میں کورونا کے 295 نئے معاملے، چھ کی موت
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 1:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندر میں کووڈ۔ 19 کے 295 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 4239 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک سرکاری طور پر کل 427 متاثرین کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات صحت بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل دو لاکھ 36 ہزار 270 جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔ ان میں گزشتہ روز جانچ کیے گئے 2799 سیمپل بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز جانچ کئے گئے سیمپلوں میں سے 295 پازیٹیو معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 15165 ہوگئی ہے۔ جبکہ 6 مریضوں کی موت کے بعد اب تک کل 427 مریضوں کو کورونا وائرس سے موت کی سرکاری طور پر تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں کورونا کے 364 نئے معاملے درج

دوسری جانب راحت کی بات یہ ہے کہ کل 268 مریضوں کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دیئےجانے کے بعد اب تک کل 10499 مریض ٹھیک ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ وہیں ادارہ جاتی کوارئٹائن مراکز سے بھی اب تک 6244 مشتبہ افراد کو صحت مند ہونے پر ان کے گھر بھیج دیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.