چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے گزشتہ شب جاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 634 نمونوں میں سے 28 کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 24 اجین، تین ناگدا کے اور تحصیل کھچرود کا ایک شخص شامل ہے۔ اس طرح ضلع میں ابھی تک 1761 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔
اس عالمی وبا سے ضلع میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے اور 267 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ضلع میں اب تک 67 ہزار 493 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔