بھوپال: مدھیہ پردیش میں 26 نئے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اب ریاست میں کورونا فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 164 ہو گئی ہے۔ ریاستی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے رات یہاں جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 744 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 26 لوگوں کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ وہیں ریاست کے دارالحکومت بھوپال میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اندور میں 04، ہوشنگ آباد میں چار، جبل پور میں تین، ساگر میں تین مریض ملے ہیں۔ اس کے ساتھ فعال مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا جو اب بڑھ کر 164 ہو گئی ہے۔
وہیں ریاست ہریانہ میں گروگرام میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی جبکہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 318 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہریانہ حکومت کے محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، 159 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی جس سے فعال کیسوں کی تعداد 1109 ہوگئی ہے۔ وہیں پنجاب میں جمعرات کو کووڈ 19 کے 111 نئے معاملے سامنے آئے جب کہ ایک شخص کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی۔ ریاستی حکومت کے جاری کردہ کووڈ بلیٹن کے مطابق، 61 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا، جس سے ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 846 ہوگئی۔ موگا میں ایک مریض کی موت کے ساتھ، اپریل 2022 سے ریاست میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 219 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases Increase in Delhi: کووڈ سے نمٹنے کے لیے دہلی کے تمام اسپتال الرٹ
یو این آئی