ETV Bharat / state

گوالیار: آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک - دو کی حالت تشویشناک

ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گوالیارمیں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور دو کی حالت تشویشناک ہے۔

thunder storm
thunder storm
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 10:39 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران دو افراد شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز بارش کے دوران چرواہے بھیڑوں کو چرانے گئے تھے، بارش جب مزید تیز ہوئی تو چاروں افراد ایک درخت کے نیچے آکر رک گئے۔ اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ چاروں افراد راجستھان کے رہائشی ہیں۔ اس دوران ایم پی، یوپی اور راجستھان سمیت مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 55 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

UP Lightning: اتر پردیش میں آسمانی بجلی کا قہر، 41 افراد ہلاک

وہیں اترپردیش کے کوشمبی سے موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ علاقے کے موڈیہ ڈولی گاؤں میں کھیت میں دھان لگاتے ہوئے بجلی گرنے سے رکما (12) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ تھانہ سرائے اکیل علاقہ کے گاؤں اکبر آباد گوہولی کا رہائشی مورت دھوج (50) سائیکل سے دوائیں لینے کے لئے پرکھاس بازار جارہا تھا۔ راستے میں بارش کے سبب وہ ایک درخت کے نیچے رکا، اسی دوران درخت پر آسمانی بجلی گرگئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسی تھانہ علاقہ کے گاؤں پرکھاس کا رہائشی رام چندر (32 سالہ) کھیت میں گھاس کاٹنے کے دوران بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

راجستھان کے دھول پور ضلع کے سب ڈویژن علاقے کے کدننا گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو حقیقی بھائیوں سمیت تین بچوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے کچھ بچے جنگل میں اپنی بکری چرارہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.