چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے گذشتہ رات جاری کردہ بلیٹن نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موصول ہونے والے 696 نمونوں میں سے 21 کورونا پازیٹیو پائے گئے۔
ان میں سے 15 ، اجین اور ماہد پور اور کھچرود تحصیل سے دودو اور انہیل اور ناگدا کا ایک ایک مریض ہے۔ اس طرح ابھی تک ضلع میں 1610 پازیٹو مریض پائے گئے۔ اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک ضلع میں 77 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس وقت اسپتال میں 222 مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع میں اب تک 63 ہزار 9،48 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع میں کورونا کے 102 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھکر 4450 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق کل رات موصول جانچ رپورٹ میں 102 نئے متاثرہ معاملے پائے گئے،جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 4450 تک پہنچ گئی ہے۔
ان میں سے کل 58 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اب تک اس بیماری سے 3317 مریض ٹھیک ہوکر اپنے گھر چلے گئے۔
حال میں 1096 فعال مریض ہیں،جن کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں اب تک 37 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔