مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کووڈ۔ 19 کے 189 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیس کی تعداد 3070 تک جاپہنچی ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ کل جانچ کئے گئے 2900 سیمپل میں سے 189 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 10559 تک جاپہنچی ہے۔ وہیں کل تین اموات درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 349 متاثرین کی موت ہوچکی ہے۔
دوسری جانب راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک 7140 مریضوں کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے جس کے بعد ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد 3070 ہوگئی ہے۔ اسی طرح ادارہ جاتی کوارنٹائن مراکز سے بھی اب تک 5908 مشتبہ لوگوں کے صحت مند ہونے پر چھٹی دی جاچکی ہے۔
اندور ضلع میں اب تک کل ایک لاکھ 86 ہزار 437 سیمپلوں کی جانچ کی گئی ہے۔