ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے زیادہ تر بکروں کو پال کر تیار کرنے کا شوق لمبے وقت سے چلا آ رہا ہے۔
ایسے ہی بھوپال کے آصف علی کو بکرا پال کر تیار کرنے کا شوق ہے۔ آصف نے 'کنگ' نام کے بکرے کو تیار کیا ہے۔
اس بکرے کا کل وزن ہے 176 کلو اور قیمت کی بات کی جائے تو اس کی قیمت میں درجن بھر سے زیادہ بھینس گیس اور آدھا درجن اونٹ خریدے جا سکتے ہیں، یا پھر اس بکرے کی جو قیمت لگائی گئی ہے اس سے ایک چھوٹا سا آشیانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
لیکن جب بات ہو اللہ پر یقین تو اس ہر چیز قربان کی جاسکتی ہے اور اللہ کو قربانی پیاری ہے اور اسی قربانی کے لئے تیار کیے گئے بکرے کی قیمت لگائی گئی ہے ساڑھے سات لاکھ روپے، جس کا نام لمکہ بک کے لیے بھی بھیجا جا چکا ہے۔
آپ کو یہاں واضح کرتے چلے اس طرح سے بکرے کو تیار کرنے کے یہ بہت محنت اور خدمت کی جاتی ہے۔ بکرے کو وقت پر نہلانہ، اسے صاف اور اچھا قسم کا چارا دینا، اسے دن بھر میں پانچ سے سات لیٹر دودھ اور گھی پلایا جاتا ہے۔
خاص قسم کا جتنا اور وقت پر اس کو ڈاکٹر کو دکھانے کے ساتھ اس کی مالش اور اس کے پیر بھی دبائے جاتے ہیں اور ایک خاص کمرے میں کولر میں رکھا جاتا ہے تاکہ اسے کسی بھی طرح کی تکلیف نہ ہو۔
اس طرح سال بھر کی محنت کے بعد تیار ہوتا ہے، کنگ جیسا بکرا اور پھر ہزاروں کا بکرا لاکھوں کی قیمت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔