ETV Bharat / state

Floods in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 16 اضلاع متاثر - Rain alert issued in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش کے سبب نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا جبکہ ریاست کے 16 اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔

مدھیہ پردیش میں سیلاب
مدھیہ پردیش میں سیلاب
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 1:55 PM IST

مدھیہ پردیش میں مسلسل ہورہی بارش نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ندیوں کے آبی سطح میں اضافے کی وجہ سے انتظامیہ نے کئی گاؤں خالی کرالئے ہیں۔ 16 districts affected by floods in Madhya Pradesh

محکمہ موسمیات نے چار اضلاع میں پھر سے شدید بارش اور 9 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے اور چمکنے کا الرٹ جاری کیا ہے جس میں اجین، اندور، نرمدا پورم، بھوپال، گوالیار، چمبل، جبلپور ساگر، ریوا، اور شہڈول جیسے مقامات شامل ہیں۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے اعلیٰ افسران اور وزراء کو سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کو کہا ہے۔

ویڈیو

ریاست میں بھاری بارش سے پیدا ہوئے سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ نروتم مشرا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے 16 اضلاع کے اہم راستے مکمل طور سے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ضلع ویدیشہ کے چار تحصیل کے 100 گاؤں بارش سے پوری طور پر متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ بھوپال کے کئی علاقوں میں ریسکیو آپریشن چلایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیر داخلہ نے بتایا کہ 5 ریسکیو ٹیم اور ڈاکٹر کے علاوہ تین ہیلی کاپٹر کو ریسکیو کے لئے تیار رکھا گیا ہے، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں سبھی متاثر علاقوں میں قیام کررہے ہیں۔ بارش کی سبب دارالحکومت بھوپال میں 385 فیڈر خراب ہوگئے تھے۔ ان میں سے ابھی بھی 30 فیڈر بند ہیں جو جلد ٹھیک کیے جائیں گے۔ اس طرح سے ریاستی حکومت ریاست میں ہورہی توفانی بارش کے لئے لگ بھگ تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.