مدھیہ پردیش Madhya Pradesh میں اس بار 4000 امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں جو پوری طرح سے کورونا کا احکامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ان امتحانی مرکز پر دسویں جماعت کے تقریباً 10 لاکھ تو وہیں بارہویں جماعت کے 60 لاکھ طلبہ امتحان دیں گے۔ آج بارہویں جماعت کا انگلش سبجیٹ کا امتحان ہے کورونا کی وجہ سے دو سال بعد امتحان دینے والے طلبہ کافی خوشی دیکھی جا رہی ہے۔
اندور کمشنر آف ایجوکیشن جوتی بھاسکر نے بتایا کہ اندور میں 146 تعلیمی مرکز قائم کیے گئے ہیں جن میں تقریباً دسویں اور بارہویں کے 80 ہزار طلبہ امتحان دیں گے۔
طالبہ حنیفہ شاہ نے بتایا کہ آج انگلش سبجیکٹ کا امتحان ہے، پہلے دس دنوں میں دو پیر چھوٹ گئے تھے۔ مگر آج انگریزی کا پیپر ہی اچھا لگ رہا ہے۔