ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Politics مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے پر 100 یونٹ بجلی معاف، کمل ناتھ - کانگریس کی حکومت بننے پر 100 یونٹ بجلی معاف

کمل ناتھ نے کہا کہ وہ پہلی بار کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر 'سو روپے میں سو یونٹ نہیں' بلکہ ایک سو یونٹ بجلی معاف کردی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 18, 2023, 2:21 PM IST

دھار: مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر 100 یونٹ بجلی 'معاف' کر دی جائے گی اور 200 یونٹ بجلی ہاف کر دی جائے گی۔ کمل ناتھ نے یہ بات دھار ضلع کے بدنور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر ’’سو روپے میں سو یونٹ نہیں‘‘ بلکہ ایک سو یونٹ بجلی معاف کردی جائے گی۔ اس کے ساتھ 200 یونٹ بجلی ہاف کی جائے گی۔ یعنی 200 یونٹ کے بجلی کے بل آدھے رہ جائیں گے۔

کمل ناتھ نے پہلے ہی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ناری سمان یوجنا کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خواتین کے کھاتوں میں ماہانہ پندرہ سو روپے جمع کرانے اور پانچ سو روپے میں رسوئی گیس سلینڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے ریاستی کانگریس نے خواتین سے فارم بھروانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بدنور پہنچے کمل ناتھ نے عوامی جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں کسان، غریب، نوجوان اور ہر طبقہ پریشان ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ انہوں نے بدعنوانی کے معاملے پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادری کے لوگ بھی پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka poll promises عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا: راہل گاندھی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.