ETV Bharat / state

Army Vehicle Accident in Ladakh لداخ میں فوجی گاڑی حادثے کا شکار، 9 جوان ہلاک - army man killed in ladakh

لداخ کے لہیہ میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت نو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

several-soldiers-dead-as-army-vehicle-plunges-into-gorge-in-ladakh
لداخ میں فوجی گاڑی حادثے کا شکار، 9 جوان ہلاک
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 9:13 PM IST

Updated : Aug 19, 2023, 9:53 PM IST

لداخ: حکام نے بتایا کہ ہفتہ کے روز لداخ کے لیہہ ضلع میں فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں نو فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کی شام جنوبی لداخ کے نیوما کے کیاری علاقہ میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لہیہ سے سات کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقے میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نو فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت نو کو مردہ قرار دیا۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجی جوان کیاری لہیہ کی طرف جار ہے تھے کہ راستے میں ہی دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس بھیانک حادثے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

  • Saddened by the loss of Indian Army personnel due to an accident near Leh in Ladakh. We will never forget their exemplary service to our nation. My thoughts are with the bereaved families. The injured personnel have been rushed to the Field Hospital. Praying for their speedy…

    — Rajnath Singh (@rajnathsingh) August 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثنا لہیہ میں فوجی گاڑی کو پیش آئے حادثے پر سیاسی ، سماجی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ" لداخ میں لیہہ کے قریب ایک حادثے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے جوانوں کے نقصان پر غمزدہ ہوں۔ ہم اپنی قوم کے لیے ان کی مثالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی جلد صحت یابی کی دعاگو۔"

مزید پڑھیں: Mysterious Blast in Drass دراس میں کباڈی دکان کے نزدیک پراسرار دھماکہ، تین ہلاک، آٹھ زخمی

قبل ذکر ہے کہ یہ حادثہ کرگل دراس علاقہ میں ہوئے ایک پُراسرار دھماکے کے ایک روز بعد پیش آیا۔ اس دھماکے میں تین لوگ ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہوئے تھے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2023, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.