ETV Bharat / state

گلوان میں فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: فوجی سربراہ - لداخ میں جاری کشیدگی

بھارتی فوج کے سربراہ ایم ایم نراو نے کہا ہے کہ فوج کے لیے گذشتہ برس انتہائی چیلینجنگ ثابت ہوا تاہم فوج نے اپنے عزم و استقلال کا مظاہرہ کیا اور ہر طرح کے خطرات کا جم کر سامنا کیا۔

Army Chief Gen MM Naravane
Army Chief Gen MM Naravane
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 12:41 PM IST

Updated : Jan 15, 2021, 2:23 PM IST

لداخ میں جاری کشیدگی پر آرمی چیف جنرل منوج مُکند نراونے نے کہا کہ کسی کو بھی ہمارے صبر آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ فوجی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار آرمی ڈے کے موقع پر کیا۔

بھارتی فوج کے سربراہ ایم ایم نراو

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات اور سیاسی اقدامات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آرمی ڈے 2021 کی تقریبات: اعلی شخصیات کا بہادر جوانوں کو سلام

ایم ایم نراونے نے کہا میں بھارت کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وادی گلوان میں فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون سے وادی گلوان میں بھارت اور چین کے مابین کشیدگی جاری ہے 16 جون 2020 کو لداخ کی وادی گلوان میں ایل اے سی پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پر تشدد جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہر سال 15 جنوری کو آرمی ڈے لیفٹیننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے ایم کری یپا کو ہندوستانی فوج کا اعلی کمانڈرکا عہدہ سنبھالنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کری یپا نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی اقتدار کے دوران ہندوستانی فوج کے آخری برطانوی اعلی کمانڈر جنرل رائے فرانسس بوچر سے عہدہ سنبھالا تھا۔ یہ دن فوجی پریڈوں، فوجی نمائشوں اور دیگر سرکاری تقریبات کے ساتھ نئی دہلی اور تمام فوج کے صدر دفاتر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ان تمام بہادر جنگجوؤں کو بھی سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیاں قربانی کردیں۔

Last Updated : Jan 15, 2021, 2:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.