لیفٹیننٹ گورنر لداخ رادھا کرشنا ماتھور نے مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخوات کے ساتھ جل جیون مشن کے نفاذ اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
جل جیون مشن 2019 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آغاز کیا تھا جس کا مقصد پورٹیبل پانی کو مناسب مقدار میں اور تمام گھرانوں کو مقررہ معیار فراہم کرنا ہے۔
اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیرجل شکتی نے کہا کہ ''اگرچہ لداخ خطہ چیلنج ہے اس کے باوجود مارچ 2022 تک ہر گھر میں فعال گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے کا مقصد حاصل کر لینا چاہیے۔''
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس مقصد سے نئی تشکیل شدہ یونین ٹیریٹری میں لداخ کی مجموعی ترقی کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔
ایل جی نے کہا کہ 'لداخ کی سخت موسمی حالت پر غور کرتے ہوئے یو ٹی انتظامیہ جل جیون مشن پر عملدرآمد اور دیئے گئے ٹائم فریم میں ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مناسب ٹیکنالوجیز اور مہارت حاصل کرنے کے عمل میں ہے اس طرح وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنا ہے۔'
اجلاس میں ایل جی کے مشیر امانگ نارولا نے بھی شرکت کی۔