ETV Bharat / state

ریکروٹمنٹ قوانین پر لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کو تحفظات

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 7:46 PM IST

لیہہ میں گذشتہ سال کے اواخر میں بدھسٹ ایسوسی ایشن اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی کے لئے ایک اپیکس باڈی تشکیل دی۔ یہ اپیکس باڈی جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر ڈومیسائل قانون کو لداخ میں نافذ کرنے کی مخالفت کر رہی ہے۔

ریکروٹمنٹ قوانین پر لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کو تحفظات
ریکروٹمنٹ قوانین پر لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کو تحفظات

لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھپستن چیوانگ نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں اقامتی قوانین وضع کئے جانے تک ریکروٹمنٹ قوانین بے معنی ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے التجا ہے کہ اقامتی قوانین کے نفاذ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی کے معاملے پر مزید تاخیر کئے بغیر مذاکرات شروع کئے جائیں۔

تھپستن چیوانگ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہم یونین ٹریٹری انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔ یہاں کے نوجوان ریکروٹمنٹ قوانین وضع کئے جانے کا پچھلے قریب دو سال سے انتظار کر رہے تھے۔ یہاں بار بار کہا جاتا تھا کہ سات ہزار اسامیاں خالی ہیں لیکن ریکروٹمنٹ قوانین نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی عمل شروع نہیں ہو رہا تھا'۔

انہوں نے کہا: 'ریکروٹمنٹ قوانین میں صاف کہا گیا ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے مشتہر کی جانے والی اسامیوں کے حقدار صرف یہاں کے مقامی نوجوان ہوں گے۔ لیکن جب تک یہاں کے نوجوانوں کے پاس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے تب تک وہ بھرتی عمل میں حصہ نہیں لے پائیں گے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ابھی تک لداخ میں اقامتی قوانین نافذ نہیں کئے گئے ہیں۔ ہم یونین ٹریٹری انتظامیہ سے لے کر مرکزی وزیر داخلہ سے التجا کرتے آئے ہیں کہ اقامتی قوانین کے نفاذ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے'۔

لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ جب ہماری آخری بار وزیر داخلہ سے میٹنگ ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ لداخ کی چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ کی مانگ پر کوئی فیصلے آئندہ دو ماہ میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: 'لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ کووڈ کے پھیلائو اور پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے اس میں دیری ہوئی ہے۔ چونکہ اب انتخابات مکمل ہو چکے ہیں ہماری اپیل ہے کہ اب معاملے پر مذاکرات جلد از جلد شروع کئے جائیں'۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع لیہہ میں گذشتہ سال کے اواخر میں بدھسٹ ایسوسی ایشن اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی کے لئے ایک اپیکس باڈی تشکیل دی۔

یہ اپیکس باڈی جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر ڈومیسائل قانون کو لداخ میں نافذ کرنے کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے مبینہ طور پر یقین دلایا ہے کہ لداخ میں جموں و کشمیر جیسا ڈومیسائل قانون لاگو نہیں کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.