بھارت ۔ چین سرحد کے پاس فارورڈ ایئربیس پر تعینات بھارتی فضائیہ کے ایک اسکوائڈرن لیڈر نے بتایا کہ 'اس بیس پر تعینات فضائیہ کا ہر فائٹر پائلٹ پوری طرح سے تربیت یافتہ اور ہر طرح کے چیلینجس کا سامنا کرنے کے اہل ہے۔'
سرحد پر ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ الوشِن 76 اور اینٹونو 32 کے ساتھ امریکی سی 17 اور سی 130 جے ایئرکرافٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔
ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کا استعمال فوج کے جوانوں اور سامانوں کو ایل اے سی پر لے جانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ایک ونگ کمانڈر جو ایئربیس میں تیاریوں کو یقینی بنا رہا ہے، نے بتایا کہ 'بھارتی فضائیہ سبھی چیلینجس کے لیے تیار ہے۔ جنگ کے موقع پر فضائیہ بہت طاقتور ہے۔'
یہ سوال کرنے پر کہ گلوان وادی میں جھڑپ کے بعد کشیدگی کے مدنظر فضائیہ خود کو کیسے تیار کر رہا تھا، انہوں نے کہا کہ 'فضائیہ اس علاقے میں مقابلہ اور مدد دونوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم سبھی چیلینجس کا ڈٹ کر سامنا کریں گے۔'