ETV Bharat / state

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.7 ریکارڈ - نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد نے گذشتہ ماہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ زون پانچ میں آنے والے علاقوں کو ہمیشہ ایک بڑے زلزلے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.7 ریکارڈ
لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.7 ریکارڈ
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 3:36 PM IST

لداخ میں اتوار کو ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لیہہ کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر درج ہوئی ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب سائٹ کے مطابق اتور کی صبح دس بجکر آٹھ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز لیہہ میں تھا۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد نے گزشتہ ماہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ زون پانچ میں آنے والے علاقوں کو ہمیشہ ایک بڑے زلزلے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 'چھوٹے چھوٹے پیمانے پر آنے والے زلزلے ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے وقت وقت پر دباؤ کم ہوتا ہے کہ ہم ایک تباہ کن زلزلے سے بچ سکیں'۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کی تردید

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آرپار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.