ETV Bharat / state

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے
لداخ میں زلزلے کے جھٹکے
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 1:57 PM IST

لداخ کے لیہہ علاقے میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.6 درج کی گئی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’4.6 کی شدت کا زلزلہ 28 جون کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پر لداخ کے لیہہ علاقے میں 34.49 ڈگری عرض البلد اور 78.43 طول البلد پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین تھی۔‘‘

زلزلے کے سبب کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.