ETV Bharat / state

Two Dead in Ladakh Road Accident: لداخ ٹریفک حادثہ میں ڈرائیور، کنڈکٹر ہلاک

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی لداخ میں حادثہ کے دوران موت واقع ہو گئی۔ road accident in ladakh

لداخ ٹریفک حادثہ میں ڈرائیور، کنڈکٹر ہلاک

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 3:30 PM IST

لداخ ٹریفک حادثہ میں ڈرائیور، کنڈکٹر ہلاک

لیہہ (لداخ): جمعہ کے روز لداخ کے بزگو نیمو میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ڈرائیور سمیت کنڈیکٹر کی موت واقع ہو گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ایل پی ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03D/5004 جو سرینگر سے لیہہ کی طرف جا رہا تھا اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بزگو نیمو علاقے کے قریب 400 فٹ گہری گھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، فوج اور مقامی باشندے موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق کنڈیکٹر سمیت گاڑی کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی تھی۔ حادثہ میں فوت ہونے والے میں شاہنواز صدیق صوفی ساکنہ سالورہ، گاندربل اور ظہور احمد وانی ساکنہ ینگوورا، گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں لداخ پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ لداخ پولیس کے مطابق فوت ہوئے دونوں افراد کو طبی و قانونی لوازمات کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے فوت ہوئے دونوں افراد کی جسد خاکی کو لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ادھر، فوت ہوئے افراد کے آبائی علاقوں میں حادثہ کی خبر پہنچنے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں: Ramban Reasi Accident: رام بن، ریاسی میں سڑک حادثات، تین افراد ہلاک

یاد رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمانی شب سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن ضلع میں ایک پیٹرول ٹینکر شاہراہ سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.