ETV Bharat / state

کورونا وائرس: لداخ میں چار مزید مثبت معاملے - مثبت کیسز کی حالت مستحکم

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کورونا وائرس کے چار مزید مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس: لداخ میں چار مزید مثبت معاملے

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:13 PM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے مشتہر کیے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق مرکز کے زیرانتظام لداخ میں کورونا وائرس کے چار مزید رپوٹ مثبت پائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت لیہہ کو گزشتہ روز کووڈ19 لیبارٹری چھوشوت یوقمہ سے 32 نمونوں کی رپوٹ موصول ہوئی، ان میں سے 29 نمونے ضلع لیہہ اور 03 نمونے ضلع کرگل کے ہیں۔

ان نمونوں میں ایک مثبت رپورٹ ضلع لیہہ اور تین دیگر مثبت رپورٹس ضلع کرگل کے ہیں۔

کورونا وائرس: لداخ میں چار مزید مثبت معاملے
کورونا وائرس: لداخ میں چار مزید مثبت معاملے

بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے تمام 45 مثبت کیسز کی حالت مستحکم ہے۔ ضلع لیہہ میں09 مثبت کیس اور ضلع کرگل میں 36 معاملات ایکٹیو ہیں۔

واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے کُل94 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 48 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 45 دیگر زیر علاج ہیں، جبکہ ایک کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.