ETV Bharat / state

لیہہ سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش بلتستان میں دریائے شیوک سے برآمد - ladakh

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ کے بوگ ڈنگ علاقے سے 26 اگست کو لاپتہ ہونے والی 30 سالہ خاتون کی لاش مبینہ طور پر پاکستان کے زیر قبضہ بلتستان میں دریائے شیوک سے برآمد ہوئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 7:02 PM IST

اس بات کا انکشاف گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک کالم نویس شیر علی انجم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے لاش کی گھر واپسی کے لئے طویل راستے کے بجائے چھوٹے راستے کو اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

دریں اثنا جب یو این آئی اردو نے اس معاملے کے بارے میں لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر سے ٹیلی فون پر بات کی تو انہوں نے کہا: 'آپ اس بارے میں مجھے سوال ای میل کریں'۔

شیر علی انجم اپنے ٹویٹ میں کہتے ہیں: 'بلتستان چھوربٹ میں دریائے شیوک سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت خیر النساء زوجہ عباس علی ساکنہ بوگ ڈنگ لیہہ لداخ سے ہوئی ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ میت کو پانچ ہزار کلو میٹر واہگہ بارڈر کے بجائے دو کلو میٹر چھوربٹ سے خاردار تار ہٹا کر لواحقین تک پہنچانے کا انتظام کریں'۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ متوفی خاتون کے لاپتہ ہونے کا اشتہار اور ایک تصویر جس میں کچھ لوگ لاش کو ایک کمبل میں اٹھا رہے ہیں، بھی منسلک کی ہے۔

کرگل سے تعلق رکھنے والے سابق صحافی اور سماجی کارکن سجاد حسین کرگلی نے شیر علی انجم کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'بلتستان چھوربٹ میں دریائے شیوک سے خیر النساء زوجہ عباس علی ساکنہ بوگ ڈنگ لیہہ کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ سے التماس ہے کہ وہ میت کی واپسی کے لئے مناسب چینل کا استعمال کرے'۔

یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر سے فون پر جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا: 'آپ اس بارے میں مجھے سوال ای میل کریں'۔

پولیس کنٹرول روم لیہہ سے جب بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے جبکہ متوفی خاتون کے بارے میں جاری شدہ اشتہار برائے گمشدگی میں پی سی آر کا فون نمبر بھی درج ہے۔

بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.