ETV Bharat / state

لداخ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی دہلی میں خودکشی - بٹلہ ہاؤس

جنوب مشرقی دہلی کے جامعہ نگر علاقے کے بٹلہ ہاؤس میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی۔

لداخ کے رہنے والے دو افراد نے دہلی میں خود کشی کرلی

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:21 AM IST

پولس افسر نے اتوار کے روز بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات جامعہ نگر پولیس کو بٹلہ ہاؤس میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خودکشی کے بارے میں اطلاع ملی۔ پولیس جب جائے واقعہ پر پہنچی تب ایک فلیٹ کے اندر دو لاشیں پڑی تھیں۔ فلیٹ اندر سے بند تھا۔

افسر نے بتایا کہ جانچ کے دوران ان کی پہچان وصی خان (23) اور فرحین (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں لداخ کے رہنے والے ہیں۔

ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکا بٹلہ ہاؤس میں ہی رہتا تھا جبکہ لڑکی فرحین دہلی یونیورسٹی کے نزدیک وجے نگر میں رہتی تھی۔ فرحین کل رات ہی وصی سے ملنے بٹلہ ہاؤس آئی تھی۔

دونوں کے اہل خانہ جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور لاشوں کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جائے واقعہ سے دو سوسائڈ نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ لڑکے نے ایک صفحہ کا جبکہ لڑکی نے دو صفحات پر مشتمل سوسائڈ نوٹ لکھا ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.