شمالی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ پر رہائش پذیر بے روز گار نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے خصوصی بھرتی عمل میں لانے کامطالبہ کیا ہے۔ پیر کے روز برف باری کے باجود ضلع کے مژھل، کیرن اور کرناہ سے آئے ہوئے درجنوں بے روز گار نوجوان ڈپٹی کمشنر کپوارہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا کہ حال ہی میں بھرتی عمل کے حوالہ سے جو حکم نامہ جاری کیا گیا وہ انہیں قطعی منظور نہیں۔ Youth Protest Against Delaying Recruitment
بیروگار نوجوانوں کا کہنا تھا کہ سنہ 2018میں حکومت نے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر بے روز گار نوجوانوں کے لئے پولیس میں ایک خصوصی بھرتی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا جس پر ضلع کپوارہ کے مژھل،کیرن اور کرناہ کے بے روزگار نوجوانوں نے اطمینان اظہار کیا اور سنہ 2019 میں ان نوجوانوں کا فزیکل ٹیسٹ بھی کیا گیا۔Delaying in Special Recruitment Process
احتجاج میں شامل نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 'ہم اسی انتظار میں تھے کہ آج نہیں تو کل ان کا تحریری امتحان بھی لیا جائے گا لیکن حال ہی میں حکومت نے ایک اور حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس بھرتی عمل میں دیگر نوجوانوں کی بھرتی بھی ہوگی جو ہمیں منظور نہیں ہے۔' Delaying in Special Recruitment Process
یہ بھی پڑھیں : Jal Shakti Bandipora Casual Employees Protest: بانڈی پورہ جل شکتی محکمے میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کا احتجاج
احتجاجی نوجوانو ں نے کہا کہ حکومت ان سے کئے گئے وعدے کے مطابق ان کی خصوصی بھرتی عمل میں لائے اور جن دیگر نوجوانوں کی بھرتی عمل میں لانی ہے ان کو الگ سے بھرتی کیا جائے کیونکہ ان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہئے۔Youth Protest Against Delaying Recruitment
احتجاج میں ان کے ساتھ ڈی ڈی سی کلاروس اور بی ڈی سی مژھل بھی تھے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع میں حد متارکہ پر رہائش پذیر نوجوانوںکی خصوصی بھرتی کے فیصلہ میں اور لوگوں کی بھرتی عمل میں نہ لائیں۔