ETV Bharat / state

ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ میں عالمی ذیابیطس کا دن منایا گیا - عالمی ذیابیطس کا عالمی دن2021 منایا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ میں عالمی ذیابیطس کے موقع پر ہسپتال میں موجود لوگوں کو اسکریننگ اور شوگر بیماری کے متعلق جانکاری دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ میں عالمی ذیابیطس کا دن منایا گیا

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 12:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ میں عالمی ذیابیطس کے موقع پر ہسپتال میں موجود لوگوں کو اسکریننگ اور شوگر بیماری کے متعلق جانکاری دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ میں عالمی ذیابیطس کا دن منایا گیا

ہر برس 14 نومبر کو عالمی یوم ذیابیطس کے دن کے موقع پر منایا جاتا ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نسار احمد وانی کی سربراہی اور نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ نے اس سال کے عالمی ذیابیطس کے دن کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ یہاں ہسپتال میں موجود لوگوں کو اسکریننگ اور شوگر بیماری کے متعلق جانکاری بھی دی گئی۔ اس موقع پر، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر اظہر مسعودی، ڈاکٹر نذیر احمد ڈار۔ ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر جاوید احمد شاہ، این سی ڈی کے کونسلر نثار احمد شاہ، منٹل ہیلتھ سے وابستہ وحید احمد اور این سی ڈی اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر طبی ماہر اس پروگرام کا حصہ تھے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرس نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بیماری کی جلد تشخیص پر زور دیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد اس بارے میں معلومات پھیلانا تھا کہ ذیابیطس کا جلد پتہ لگانے کا طریقہ کیا ہوسکتا ہے۔ اسی دوران ایم ایس ہندوارہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں جن میں ضلعی اسپتال میں وقتاً فوقتاً مفت دوائیں اور مفت اسکریننگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

ذیابیطس کے مریضوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اسپتال کے این سی ڈی سیل سے رابطہ کریں۔ واضح رہے عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس پروگرام کا حصہ تھی جنھوں نے این سی ڈی سیل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ہندوارہ کے ان جیسے اقدامات کی کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح سے ان پروگرامس کو منعقد کریں گے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں این سی ڈی سے وابستہ الطاف احمد لون، تنویر احمد اور محمد اسحاق نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.