کپواڑہ: سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو پی ایچ سی کیرن میں اتوار کے روز درد زہ میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔ وہیں خاتون میں طبی پیچیدگیاں پیش آنے کے بعد وہاں ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج و معالجہ کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ ریفر کر دیا گیا۔
کپواڑہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی دیکھ بحال کے بعد خاتون نے تقریباً 2 بجے چار بچوں کو جنم دیا، اور کچھ ہی دیر کے بعد وزن کم ہونے کے باعث تین نوزائیدہ بچوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ چوتھے بچے کو تشویشناک حالت میں سرینگر ہسپتال ریفر کیا گیا۔ جوں ہی یہ خبر خاتوں کے علاقہ پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ چار نوزائیدہ بچوں میں سے تین لڑکے اور ایک لڑکی تھی۔انہوں نے کہا کہ تینوں لڑکوں نے دم توڑ دیا جبکہ نوزائدہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں سرینگر یسپتال ریفر کیا گیا۔
اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ڈی ایچ کپواڑہ، ڈاکٹر محمد شفیع نے بتایا کہ اس طرح کے معاملات سے نمٹنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔خوش قسمتی سے خاتون کی نارمل ڈیلیوری ہوئی تھی۔اس طرح کے کیسز میں عام طور پر اعلیٰ درجے کی تشخیص اور درستگی کی ضرورت ہوتی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں خاتون کو کسی دوسرے ہسپتال میں ریفر نہیں کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: Woman Gives Birth To Quadruplets اوڈیشہ میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا
وہیں خاتون کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ تین بچے پیدا ہونے کے فوراً بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھے بچے کو خصوصی علاج کے سرینگر کے بمنہ پہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاقہ میں مناسب طبی سہولیات اور بہتر رابطہ سڑک نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔