ETV Bharat / state

Two IEDs Found in Handwara ہندوارہ میں دو آئی ای ڈی برآمد، تلاشی مہم جاری، پولیس

فوج اور ہندوارہ پولیس نے اپنے ایک مشترکہ آپریشن کے درمیان دو آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ Search Operation in Handwara

Two IEDs found in Handwara
Two IEDs found in Handwara
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 12:03 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے ودھ پورہ جنگل علاقے میں پیر کی علی الصبح دو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور ہندوارہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پیر کی علی الصبح ودھ پورہ جنگل علاقے میں قومی شاہراہ 701 کے نزدیک 2 آئی ای ڈیز برآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ 'مصدقہ ذرائع سے اطلاعات موصول ہونے پر فوج اور ہندوارہ پولیس ناتوار کی شام ودھ پورہ جنگل کے علاقے میں مربوط سرچ اور ڈسٹرکشن آپریشن شروع کر دیا'۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ 'تلاشی کے دوران 5 اور 7 کلو وزنی آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔ جن کو جنگل میں چھپایا گیا تھا۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے موزوں حفاظتی انتظامات کے ساتھ پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا'۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'آئی ای ڈیز کی مثبت شناخت فوج کی اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیم نے کی۔ جو دھماکہ خیز مواد ڈیٹکٹر اور آرمی ڈاگ سے لیس تھی'۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے آئی ای ڈیز کا کنٹرول شدہ دھماکہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور ہندوارہ پولیس نے ودھ پورہ جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن مزید آئی ای ڈیز یا چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن بحال کر دیا۔ بیان میں کہا ہے گیا کہ سکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے علاقے میں ایک بڑے واقعے کو ٹالا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.