ETV Bharat / state

Hybrid Militants Arrested in Handwara: ہندواڑہ میں دو مشتبہ ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار، پولیس - HANDWARA POLICE LATEST NEWS

جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقہ میں دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے گولہ وبارود بھی برآمد کیے ہیں۔ Hybrid Militants Arrested in Handwara

Two hybrid militants arrested in Handwara, ARMS AND AMMUNIATION RECOVERED
ہندواڑہ میں دو ہائی برڈ عسکریر پسند گرفتار، پولیس
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 8:10 PM IST

کپواڑہ: پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ہندواڑہ سے دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ Hybrid Militants Arrested in Handwara

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس 21 آر آر، 92 بٹالین سی آر پی ایف نے 4 اگست کو ہندوڑہ سے 3 ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار کیے تھیں۔ پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 213/2022 پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔پولیس نے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی اور یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد کے ساتھ دو مزید افراد شامل ہیں جو عسکری کارروائیوں میں شامل ہوتے ہیں۔پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان دنوں کی شناخت اعزاز احمد بھٹ عرف ہلال ولد خضر محمد بٹ ساکن ہمپورہ اور نصیر احمد میر ولد محمد رمضان میر ساکن ساگی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے دونوں افراد کے قبضے سے 02 پستول، 04 پستول میگزین اور 58 پستول کے راؤنڈ اور 06 دستی بم سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.