ETV Bharat / state

Fire Incidents In Kupwara لولاب کپواڑہ میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 3 رہائشی مکان خاکستر - لولاب کپواڑہ میں آتشزدگی کی دو الگ الگ واردات

سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 3 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 4:18 PM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 3 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے لولاب علاقے کے بڈ گگل گاؤں میں آگ کی ایک واردات میں عارف احمد میر ولد مرحوم حاجی محی الدین میر اور لال الدین ولد دین محمد کے رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے، فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے سخت محنت کرکے آگ کو قابو کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انہوں نے بتایا کہ لولاب کے ہی شارت مقام گاؤں میں آگ کی ایک اور واردات میں بشیر احمد شاہ ولد عبدالسلام شاہ کا رہائشی مکان مکمل طو رپر خاکستر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم ان وارداتوں میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Parimpora Fire Incident پارمپورہ میں بھیانک آتشزدگی، سترہ رہائشی شیڈ خاکستر، فائر مین زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں17 رہائشی شیڈ خاکستر ہوئے ہیں۔ اس بیانک آگ پر قابو کرنے کے لیے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی ، پولیس اور مقامی لوگوں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔معلوم ہوا ہے کہ پانچ گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.