منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں انتظامیہ نے منشیات فروشی اور چوری سے جرائم میں ملوث افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔ Three drugs peddlers, notorious thief Booked under PSAکپوارہ پولیس کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث تین افراد اور ایک بدنام زمانہ چور پر پی ایس اے عائد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی کیسز میں مطلوب ہونے کے باوجود وہ اپنی کرتوت سے باز نہیں آ رہے تھے۔
پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت بشیر احمد پیر المعروف بشیر پنڈت ولد محمد اسد اللہ ساکنہ ہرے قادر آباد، عبد الرشید ملک ولد غلام نبی ملک ساکنہ ملک محلہ کپوارہ اور ظہیر احمد چک المعروف شانی ولد مرحوم غلام نبی چک ساکنہ خاور پورہ کرناہ۔ Drug Peddlers Booked Under PSA in Kupwaraپولیس بیان کے مطابق تینوں افراد منشیات کو عام کرکے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا رہے تھے۔
کپوارہ پولیس نے پی ایس اے کے تحت گرفتار کیے گئے چوتھے شخص کی شناخت حارث احمد شیخ المعروف اندھا قانون ولد عبد الرشید شیخ ساکنہ ٹکر پورہ، کپوارہ کے طور پر کی ہے۔ Thief Booked Under PSA in Kupwaraپولیس کا کہنا ہے کہ حارث پر نصف درجن سے زائد چوری کے معاملات درج تھے۔ چاروں افراد پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔