ETV Bharat / state

ولیج فیسیلٹی سینٹر کھنڈرات میں تبدیل، انتظامیہ بے حس - ہندوارہ نیوز

یملر علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سینٹر میں غیر سماجی عناصر ڈرگس اور دیگر نشیلی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کا اس علاقہ سے گزرنا مشکل بن گیا ہے۔

ولیج فیسیلٹی سینٹر کھنڈرات میں تبدیل، انتظامیہ بے حس

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 11:47 AM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ سے قریب 15 کلومیٹر دور یملر گاؤں میں آج سے کچھ برس قبل تعمیر کیا گیا ولیج کامن فیسیلٹی سینٹر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے۔ لاکھوں روپے سے تعمیر کیا گیا یہ سینٹر غیر سماجی عنصر کا مسکن بن گیا ہے۔

ولیج فیسیلٹی سینٹر کھنڈرات میں تبدیل، انتظامیہ بے حس

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سینٹر پر اگر کچھ سال قبل کام شروع کیا گیا تھا لیکن آج اس ولیج سینٹر کی حالت ابتر ہے۔ لوگوں کے مطابق اُس وقت کی حکومت نے یہ سینٹر عوام کی سہولت کے لئے تعمیر کیا تھا لیکن بعد میں انتظامیہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے اس سینٹر کی حالت خستہ ہوگئی اور اس کا کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سینٹر میں غیر سماجی عنصر ڈرگس اور دیگر نشیلی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کا اس علاقہ سے گزرنا مشکل بن گیا ہے۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ خاص طور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرف مداخلت کرکے اس سینٹر کو پھر سے لوگوں کی سہولیات کے لئے قابل استعمال بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.