ETV Bharat / state

کپواڑہ: آرٹ کے ذریعہ صفائی ستھرائی کا پیغام - urdu news

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک غیر مقامی این جی او نے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور طلبہ کو بہتر تعلیم فراہم کیے جانے سے متعلق لنگیٹ، ہندواڑہ میں صفائی مہم کا اہتمام کیا۔

کپوارہ: آرٹ کے ذریعے صفائی ستھرائی کا پیغام

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 1:45 PM IST

ہندواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں ایک غیر مقامی این جی او ’’روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن‘‘ نے صفائی مہم کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایف او لنگیٹ، این جی او سے وابستہ رضا کاروں کے علاوہ مقامی طلبہ اور اساتذہ نے حصہ لیا۔

کپوارہ: آرٹ کے ذریعے صفائی ستھرائی کا پیغام

صفائی مہم کے دوران رضا کاروں نے صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے ایک سڑک کے کنارے جمع کوڑا کرکٹ صاف کیا۔

این جی او سے وابستہ آرسٹوں نے ڈی ایف او دفتر کے باہر دیوار پر پینٹنگ بھی کی۔ رضاکاروں نے پینٹنگ کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’رنگ وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑ جائیں گے، مگر ہمارا پیغام ہمیشہ برقرار رہے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر میں آرٹ کے ذریعے صفائی ستھرائی اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے پروگرام عمل میں لاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.