کپواڑہ: جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز نے بارہمولہ ہندواڑہ ہائے وے کے کرال گنڈ علاقہ میں ایک مشتبہ بیگ کو سڑک پر لاوارث حالت میں پایا گیا۔ بیگ کو دیکھتے ہی سکیورٹی فورسز نے سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل معطل کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہندواڑہ کے کرال گنڈ علاقے میں مشتبہ بیگ ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سڑک پر آمدورفت روک دی اس کے علاوہ لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بیگ کو چیک کرنے کے لیے تلاشی لی جا رہی ہے۔ آئی ای ڈی جیسا کچھ نہیں ملا ہے۔بعد میں ٹریفک کو سڑک پر بحال کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر بارہ مولہ کپواڑہ شاہراہ پر کرالہ گنڈ کے نزدیک مشتبہ شئے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روکنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو جائے وقوع پر طلب کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں مشتبہ بارودی مواد کو ناکارہ بناکر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی
مزید پڑھیں: Improvised Explosive Device بارہمولہ کے علاقے میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سکیورٹی فورسز نے بارہمولہ ہائے وے پر ایک مشتبہ بیگ میں آئی ای ڈی برآمد کیی تھی۔ بعد میں سکیورٹی فورسز نے اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا اور ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے۔اس سے قبل بھی جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشکوک بیگ لاوارث حالت میں پائے جا چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ بیگ میں دھماکہ خیز مواد و آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔