ETV Bharat / state

Soldier Dies by Suicide in Handwara ہندواڑہ میں فوجی اہلکار کی خودکشی - Soldier suicide in Handwara

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں لانس نائیک شیو کمار نام کے فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کشی کر لی۔

ہندواڑہ میں فوجی اہلکار کی خودکشی
ہندواڑہ میں فوجی اہلکار کی خودکشی
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:31 AM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبے میں فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کر لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں واقع فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سنی گئیں۔ فوجی اہلکار اور افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا اور اس کی سروس رائفل بھی اس کے قریب ہی پڑی ہوئی تھی۔ زخمی اہلکار کو سر میں زخم کے ساتھ پاس کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے فوجی اہلکار کی موت ہو گئی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت لانس نائیک شیو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آبائی علاقے کے لیے روانہ کردیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔ واضح رہے کہ گھر سے دور رہنے اور ڈیوٹی پر تناؤ اور دیگر مسائل کی وجہ سے فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں متعدد فوجی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔ عالمی ادراہ صحت کے 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر برس 10 لاکھ انسان خودکشی کرتے ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر میں ایک سال میں خودکشی کے پانچ سو سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: Zindagi Helpline زندگی ہیلپ لائن مایوسی میں امید کی کرن

گزشتہ برس جموں و کشمیر میں خودکشی کے پانچ سو سے زائد واقعات

قابل ذکر ہے کہ وادیٔ کشمیر میں خودکشی کے خطرناک رجحان میں کمی لانے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیور سائنسز نے ایک غیر سرکاری ادارے ایس آر او کے تعاون سے 'زندگی' نام سے ایک ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ اس ہیلپ لائن کے ٹول فری نمبر پر کوئی بھی ایسا شخص جس کے دماغ میں خودکشی کا خیال آتا ہے وہ شام 6 بجے سے رات کے 11 بجے تک ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.