ETV Bharat / state

ہندواڑہ کے تارتھ پورہ میں آتشزدگی - آگ کی بھیانک واردات

آگ کی اس بھیانک واردات میں لاکھوں روپے کی املاک چند منٹوں میں جل کر خاکستر ہو گئی۔

ہندواڑہ کے تارتھ پورہ میں آتشزدگی
ہندواڑہ کے تارتھ پورہ میں آتشزدگی
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 8:05 PM IST

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبے کے کنیل تارتھ پورہ میں آگ کی ہولناک وردات میں دومنزلہ مکان خاکستر ہو گیا۔

ہندواڑہ کے تارتھ پورہ میں آتشزدگی

آگ کی اس بھیانک واردات میں لاکھوں روپے کی املاک چند منٹوں میں جل کر خاکستر ہو گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ غلام محمد خان نامی ایک شخص کے دو منزلہ مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ چند منٹوں میں پورا مکان خاکستر ہو گیا اور مکان میں موجود گھریلو ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ کہ اہلکار وقت پر نہ پہنچے جس کی وجہ سے آگ نے پورے مکان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

لوگوں فائر اینڈ ایمرجنسی پر لگائے گے الزام کے حوالے سے جب نمائندے نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے کنٹرول روم سے رابطہ کیا لیکن ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

ادھر ایک اہلکار نے بتایا انہیں انفامیشن تاخیر سے ملنے کی وجہ سے انہیں وہاں پہنچنے میں وقت لگا۔ آخری اطلاعات ملنے تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.