ETV Bharat / state

Terror Funding And Recruitment Module Busted: کپواڑہ میں ٹیرر فنڈنگ اور ریکروٹ ماڈیول کا پردہ فاش - کپوارہ ریکروٹ ماڈیول کا پردہ فاش

سرحدی ضلع کپواڑہ میں حفاظتی اہلکاروں نے ٹیرر فنڈنگ اور ریکروٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک گروپ کو گرفتار کرنے اور ان کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Terror Funding module Busted in Kupwara

کپوارہ میں ٹیرر فنڈنگ، ریکروٹ ماڈیول کا پردہ فاش

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 12:46 PM IST

Updated : Nov 11, 2022, 6:11 AM IST

کپواڑہ: حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع کپواڑہ کے چیرکوٹ علاقے کے رہائشی بلال احمد ڈار کی عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کے سلسلے میں متعدد ذرائع سے موصول ہوئی خفیہ جانکاری کے بعد کپواڑہ پولیس، فوج کی 21 اور 47 راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ ٹیم نے اسے حراست میں لے لیا۔ Recruitment Module Busted in Kupwara

کپوارہ میں ٹیرر فنڈنگ اور ریکروٹ ماڈیول کا پردہ فاش

اہلکاروں نے بتایا کہ بلال نے پوچھ تاچھ کے دوران شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ’’اصلاحی فلاحی ریلیف ٹرسٹ‘‘ نام کے ایک این جی او کے ساتھ وابستہ کئی افراد کے نام ظاہر کیے جو غریبوں اور مسکینوں کی مدد کی آڑ میں ٹیرر فنڈنگ ریکٹ چلا رہے تھے۔

پوچھ تاچھ کے دوران بلال احمد کی نشاندہی پر لنگیٹ کے وحید احمد بٹ، سنگھرپورہ بارہملہ کے جاوید احمد نجار اور سوپور کے مشتاق احمد نجار، بشیر احمد میر اور زبیر احمد ڈار کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ حفاظتی اہلکاروں کے مطابق ٹیرر ماڈیول پاکستانی ہینلڈرز کے روابط میں تھے اور ’’تحریک المجاہدین جموں و کشمیر‘‘ نام کے گروپ کے آپریشنز میں معاونت فراہم کر رہے تھے۔ حفاظتی اہلکارون نے ان افراد کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں آئی ای ڈی بنانے کے لیے بنیادی مواد، پانچ پستول، دس میگزین، 49 پستول ایمونیشن دو گرینیڈ اور ایک آئی ای ڈی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پکڑے گئے نارکو-ٹیرر ماڈیول کا پاکستانی ہینڈلرز سے لنک تھا: ایس ایس پی کپوارہ

Last Updated : Nov 11, 2022, 6:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.