شمالی کشمیر کے کپوارہ میں ہفتہ کے روز متعدد افراد نے احتجاج کیا اور رواں ماہ کے شروع میں واوورا لولاب کے علاقے میں اپنی شادی کے تین دن بعد نوجوان کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا.
مظاہرین خاص طور پر خواتین، سڑکوں پر نکل آئیں اور نوجوان کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیقات کو تیز کریں اور موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔
پولیس نے مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور انہیں معاملے کی منصفانہ تحقیقات کا یقین دلایا۔
جب ایک پولیس عہدیدار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سوگام لولاب میں ایک مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 38/2021) درج ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ دو افراد کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 306 (خود کشی کی کوشش) کو آئی پی سی کی دفعہ 309 (خود کشی کی کوشش) میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس دوران ڈی آئی جی شمالی کشمیر سجیت کمار جو علاقے کے دورے پر تھے نے مظاہرین سے بات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ معاملات بہت جلد واضح کردیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ کمار نے مزید کہا "کچھ ہی دنوں میں معاملات واضح ہوجائیں گے۔''