ETV Bharat / state

Drug smugglers Arrested کپواڑہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بھی برآمد - drugs recovered in kupwara

کپواڑہ پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو الگ الگ واقعات میں 4.588 کلو وزنی ہیروئن جیسے ممنوعہ مواد کے پانچ پیکیٹ بھی برآمد کیے ہیں۔

police arrested two drug smugglers in kupwara
کپواڑہ میں دو منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 4:33 PM IST

کپواڑہ: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دو الگ الگ واقعات میں 4.588 کلو وزنی ہیرائن جیسے نشہ آور مواد کے پانچ پاکیٹ بر آمد کیے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کرناہ میں درج پہلے کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران فاروق احمد شاہ ولد رقیب حسین شاہ ساکن پنجتارا کرناہ نامی ایک مشکوک فرد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔

police arrested two drug smugglers in kupwara
police arrested two drug smugglers in kupwara
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کے اعتراف اور انکشاف پر کپواڑہ پولیس نے فوج کی 6 جے اے کے رائفلز کے ساتھ مل کر تلاشی آپریشن کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے گھر کے نزدیک 2.674 کلو (بشمول پاکیٹ) وزنی ہیرائن جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں درج ایک کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران راجا آفتاب عرف بابو ولد راجا غلام اکبر ساکن ٹیتھوال نامی ایک مشکوک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ شخص کے اعتراف اور انکشاف پر 1.914 کلو وزنی ہیرائن جیسے نشہ آور مواد کے دو پاکیٹ ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے گھر کے نزدیک بر آمد کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں گرفتار شدگان بد نام منشیات اسمگلر ہیں اور انہوں نے یہ مواد سر حد پار سے حاصل کیا تھا تاکہ وہ جلدی پیسہ بھی کما سکیں اور جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو بھی فروغ دے سکیں۔

مزید پڑھیں: SSP Baramulla Press Conference پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے، ایس ایس پی

پولیس بیان کے مطابق آفتاب کا بھائی ظہور، جس نے غیر قانونی طور پر سر حد پار کیا تھا اور اب پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں ہی قیام پذیر ہے، کے بارے میں شک ہے کہ وہی اپنے بھائی کو نشہ آور مواد سپلائی کر رہا ہے جبکہ ان کا ایک اور بھائی سال2018 میں نگروٹی پولیس اسٹیشن میں درج منشیات کے ایک کیس کے سلسلے میں ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے۔بیان کے مطابق فاروق شاہ بھی کچھ وقت سے سرحد پار مقیم ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.