شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری کے سبب فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
سجاد لون نے رامحال، مزگام، تارت پورہ، ویلگام سمیت ہندوارہ کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔
سجاد غنی لون نے متاثرہ کسانوں اور باغ مالکان سے گفتگو کے بعد کہا کہ ’’ژالہ باری سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس صورت میں انتظامیہ کو غریب کسانوں کے لیے فوری طور ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔‘‘
دریں اثناء، کسانوں نے انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے فوری طور ٹیمیں روانہ کرکے نقصان کا تخمینہ لگا کر کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں؛ کپواڑہ: کامن سروسز سینٹر کی جانب سے بیداری پروگرام
واضح رہے کہ گزشتہ روز قہر انگیز ژالہ باری سے ہندوارہ کے درجنوں علاقوں میں شالی کی فصلوں سمیت میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔