ETV Bharat / state

پنڈت برادری نے واٹرکھنی مندر سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کی

انہوں نے کہا کہ ضلع مجموعی طور پر اس طرح کی شرارتی کارروائیوں کو برداشت نہیں کرتا ہے اور جو بھی اس اس شرارت کے پیچھے ہے اسے معاشرے کے وسیع تر مفاد کے لئے اپنی غلطی پر معافی مانگنی چاہئے۔

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 10:46 PM IST

پنڈت برادری نے واٹرکھنی مندر سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کی
پنڈت برادری نے واٹرکھنی مندر سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کی

کشمیری پنڈتوں کے ایک گروپ نے آج ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشُل گرگ سے ملاقات کی اور واٹرکھنی کپواڑہ میں مندر کے انہدام سے متعلق فیس بک پر وائرل ہونے والی جعلی خبروں سے انہیں آگاہ کیا۔

پنڈت گروپ نے اس فعل کی مذمت کی ہے اور شرارتی عنصر کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ گروپ کے ممبر راکیش نے کہا حقیقت یہ ہے کہ اس سال فروری میں بھاری برفباری کے سبب مندر کو نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ نونطنوسہ مہاجر کالونی میں 500 سرکاری ملازمین رہائش پذیر ہیں۔ ملازمین نے مذکورہ مندر کی تزئین و آرائش کے لئے کچھ رقم دینے کا فیصلہ کیا اور ہفتے کے روز انہوں نے واٹرکھنی مندر کی سائٹ کا دورہ کیا اور متعلقہ ریونیو حکام کی اجازت سے اس کی مرمت پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مجموعی طور پر اس طرح کی شرارتی کارروائیوں کو برداشت نہیں کرتا ہے اور جو بھی اس شرپسندی کے پیچھے ہے اسے معاشرے کے وسیع تر مفاد کے لئے اپنی غلطی پر معافی مانگنی چاہئے۔

ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کی ایسے خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو بھر پور احتیاط برتنی چاہئے اور وضاحت کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.