ETV Bharat / state

پاکستان کو جموں و کشمیر کے پرامن حالات راس نہیں آرہے ہیں: جاوید قریشی

بی جے پی کے رہنما جاوید قریشی نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردوں کو جموں و کشمیر کے پرامن حالات راس نہیں آرہے ہیں۔ جاوید قریشی نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی کہ ایک بار میں اس مسئلہ کو ختم کیا جائے۔

پاکستان کو جموں و کشمیر کی پرامن حالات راس نہیں آرہی

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 4:47 PM IST

جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں بی جے پی کے سینئر لیڈر جاوید قریشی نے گذشتہ روز پونچھ انکاؤنٹر میں پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

جاوید قریشی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے 'پاکستان مردہ باد' کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردوں کو جموں و کشمیر کے پرامن حالات راس نہیں آرہے ہیں، اس لیے وہ ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ دنوں ہوئے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ حرکت کو قطعی منظور نہیں کیا جائے گا اور اس طرح سے بے قصور لوگوں کا قتل کرنا پاکستان کے دہشت گردوں کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک

قریشی نے پاکستان کے رہنماؤں کے پتلے نذر آتش کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ پاکستان کا روان ہے، جس نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کروایا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو ایک بار میں ختم کیا جائے، آخر کب تک جموں و کشمیر کے لوگ قربانی دیتے رہیں گے۔ پاکستان کے یہ دہشت گرد اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں دہشت گردوں کے پاکستانی آقاؤں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر میں خون خرابہ کو بند کریں اور یہاں کے عوام کو سکون سے زندگی جینے دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.