جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ گپتا کی ہدایت پر 8 اپریل کو ایس ڈی پی او ہندوارہ فارض حسین نے تھانہ ہندوارہ میں خواتین کے لئے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔
خواتین کے لئے ہیلپ ڈیسک کے قائم کرنے کا مقصد جرم و تشدد کی شکار خواتین کو مناسب توجہ اور مدد فراہم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں ایک نوڈل آفیسر کو بھی نامزد کیا گیا ہے تاکہ یہ ہیلپ ڈیسک اچھی طرح سے کام کرے اور خواتین و لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ میں مدد مل سکے۔
ہندوارہ پولیس نے سب سے گزارش کی ہے کہ جب بھی وہ خواتین کے خلاف کسی بھی جرم کا مشاہدہ کریں تو خاموش نہ بیٹھیں۔ انہیں آکر پولیس کو ایسے جرائم کی اطلاع دینی چاہئے تاکہ ضروری قانونی کارروائی کی جاسکے۔