ETV Bharat / state

Road Accident In Kupwara کپواڑہ سڑک حادثے میں ایک ہلاک ، دو دیگر زخمی - روڈ ایکسیڈینٹ نیوز جموں وکشمیر

کپواڑہ کے آرمپورہ علاقے میں جمعرات کے روز دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہونے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا ۔

1-died-another-injured-in-road-accident-in-kupwara
کپواڑہ سڑک حادثے میں ایک ہلاک ، دو دیگر زخمی
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 9:37 PM IST

کپواڑہ سڑک حادثے میں ایک ہلاک ، دو دیگر زخمی

کپواڑہ: سرحدی ضلع کپواڑہ کے آرم پورہ علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث ایک فرد جان بحق جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوگئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آرمپورہ کپواڑہ میں جمعرات کی سہ پہر ماروتی رجسٹریشن نمبر JK09A 2912 اور ٹاٹا موبائیل رجسٹریشن نمبر JK05F 2506 کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ایس ڈی ایچ کپواڑہ لے جایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک کو مردہ قرار دیا۔

محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے متوفی کی شناخت لطیف احمد تانترے اور زخمی کی شناخت جاوید احمد لون کے نام سے کی جو دونوں درپورہ لولاب کے رہنے والے ہیں۔ زخمی شخص کو مزید علاج ومعالجہ کے لیے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت ابھی نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.