ETV Bharat / state

Bear Caught in Kupwara: کپواڑہ میں دوسرے روز بھی ریچھ پکڑا گیا - Department of Wildlife Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے زچلڈارہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی لوگوں کی مدد سے دوسرے روز بھی ریچھ کو زندہ پکڑا ہے۔ ریچھ کے پکڑے جانے سے علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے Bear Caught in Kupwara۔

Bear was Caught in Kupwara
Bear was Caught in Kupwara
author img

By

Published : May 16, 2022, 4:00 PM IST

کپواڑہ: محکمہ والڈ لائف نے زچلڈارہ میں آج دوسرے دن دوسرے ریچھ کو زندہ پکڑ لیا۔ زچلڈارہ راجوار میں ریچھوں کی موجودگی سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا، کھیتوں میں جانا محال ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے شمالی کشمیر کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ قصبے کے زچلڈارہ میں دو دن میں دو ریچھ کو زندہ پکڑا گیا۔ کالا ریچھ جب کہ دوسرا زرد رنگ کا ریچھ پکڑ لیا گیا ہے۔ Bear Caught in Kupwara

ویڈیو دیکھیے۔

لوگوں کا کہنا ہے گزشتہ کچھ دنوں سے ریچھ علاقے میں گھوم رہا تھا جس سے لوگوں میں خوف و دہشت تھی اور آج اس وقت لوگوں نے راحت کی سانس لی جب دونوں ریچھ گرفت میں آگئے۔ دریں اثنا زچلڈارہ کے بلاک آفیسر محمد صادق ڈار کی نگرانی میں وائلڈ لائف محکمے کی ایک ٹیم علاقے میں پہنچی اور وہاں ایک پنجرہ لگایا اور اتوار کو ریچھ کو پکڑ نے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف Department of Wildlife Jammu and Kashmir کے حکام کا ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب وہ بغیر کسی ڈر و خوف کے باغات میں جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ باڑی پورہ۔ کپواڑہ اور سوپور کے لیے محض صرف ایک گاڑی محکمہ کی طرف سے دستیاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.