کپواڑہ: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے ہفتے کے روز مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے ہفتے کے روز مژھل سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
𝐑𝐞𝐯𝐢𝐞𝐰 𝐨𝐟 𝐂𝐈 𝐆𝐫𝐢𝐝
— NORTHERN COMMAND - INDIAN ARMY (@NorthernComd_IA) January 13, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
In the relentless pursuit of operational excellence and to review the Counter Infiltration Grid, #LtGenUpendraDwivedi, #ArmyCdrNC accompanied by #ChinarCorps Cdr and GOC #VajrDivision visited forward Battalions in #Machhal Sector.
The Army… pic.twitter.com/HfU3N9yIrf
">𝐑𝐞𝐯𝐢𝐞𝐰 𝐨𝐟 𝐂𝐈 𝐆𝐫𝐢𝐝
— NORTHERN COMMAND - INDIAN ARMY (@NorthernComd_IA) January 13, 2024

The Army… pic.twitter.com/HfU3N9yIrf𝐑𝐞𝐯𝐢𝐞𝐰 𝐨𝐟 𝐂𝐈 𝐆𝐫𝐢𝐝
— NORTHERN COMMAND - INDIAN ARMY (@NorthernComd_IA) January 13, 2024
In the relentless pursuit of operational excellence and to review the Counter Infiltration Grid, #LtGenUpendraDwivedi, #ArmyCdrNC accompanied by #ChinarCorps Cdr and GOC #VajrDivision visited forward Battalions in #Machhal Sector.
The Army… pic.twitter.com/HfU3N9yIrf
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو بتایا گیا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے مژھل سیکٹر میں تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر فوج کی مستعدی ناگزیر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شمالی کمان کے سربراہ کے ہمراہ پولیس اور بی ایس ایف کے سینیئر آفیسران بھی موجود تھے۔کور کمانڈر نے شمالی کمان کے سربراہ کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا، کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں ایل او سی پرتعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
(یو این آئی)