ETV Bharat / state

Kupwara Infiltration Bid سرحد پار دراندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا، فوج

author img

By

Published : May 4, 2023, 4:52 PM IST

ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی درانداز کو دراندازی کرکے یہاں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

no-cross-border-infiltration-attempt-will-be-allowed-to-succeed-army
سرحد پار سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، فوج

کپواڑہ: فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مژھل سیکٹر میں تین مئی کے آپریشن کو کامیابی سے انجام دیتے ہوئے دو جنگجوؤں کو مار گرایا گیا۔ ان باتوں کا اظہار برگیڈئر ونود سنگھ نیگی نے جمعرات کو زیڈ گلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ان کے ہمراہ ایس ایس پی کپوارہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مژھل سیکٹر میں دو جنگجوؤں کو مارنے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'انٹلی جنس ایجنسیوں کو لگاتار اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ سر حد پار لانچنگ پیڈس پر جنگجو دراندازی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر علاقے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یکم مئی کو ایس ایس پی کپواڑہ نے مجھے فون پر بتایا کہ ایک یا دو مئی کی رات کچھ جنگجو در اندازی کرسکتے ہیں جس کے بعد علاقے میں اضافی فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی'۔ موصوف فوجی افسر نے کہا کہ فوجی جوانوں نے تین مئی کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اے کے47 رائفلوں سے لیس دو جنگجوئوں کی حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں جنگجوئوں کو مار گرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باوجود بہادر فوجی جوانوں نے یہ آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران جنگی اسٹور اور کھانے پینے کا سامان بر آمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Kupwara Encounter کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری

برگیڈیئر ونود نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی لگاتار کوششیں کر رہا ہے جن کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ'میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہاں فوجی جوان انتہائی چوکس ہیں اور ہم در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے'۔ اس موقع پر ایس ایس پی کپواڑہ نے بتایا کہ دشمن کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل فوج کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتے ہیں اور ہر انٹلی جنس ان پٹ کو شئیر کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی درانداز کو در اندازی کرکے یہاں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.