ETV Bharat / state

Drug Peddling Case نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے ڈرگ اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی پر مبارکباد پیش کی، ویڈیو وائرل - ڈرگ اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی پر مبارکباد

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے ڈرگ اسمگلنگ کیس سے ضمانت پر رہا ہونے والے عبدالمجید صوفی کا استقبال کیا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

Choudhary Mohammad Ramzan
Choudhary Mohammad Ramzan
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 10:47 AM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے سابق وزیر و این سی کے نائب صدر چودھری محمد رمضان نے ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ آمنہ مجید کے شوہر عبدالمجید صوفی کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما ان کے استقبال کے لئے ان کے گھر گئے۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر چودھری محمد رمضان کو عبدالمجید صوفی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ آمنہ مجید کے شوہر عبدالمجید صوفی کو سنہ 2021 میں ایک ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کچھ دنوں پہلے ہی اسمگلنگ کیس میں عدالت سے ضمانت ملی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ رمضان چودھری نے گھر میں داخل ہونے سے قبل عبدالمجید صوفی کو کہا کہ تو ہی چیو مبارک (آپ کو مبارک ہو)۔ خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر چودھری محمد رمضان نے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا۔

چودھری محمد رمضان نے کہا کہ ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے عبدالمجید صوفی کی بیوی ایڈوکیٹ آمنہ نیشنل کانفرنس کی ڈی ڈی سی ممبر ہیں۔ ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے لہذا ان کے گھر جانا ہماری ذمہ داری تھی، عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ چودھری رمضان نیشنل کانفرنس، کانگریس کے دور اقتدار میں وزیر کے عہدے پر فائز تھے لیکن سنہ 2014 کے انتخابات میں انہیں ہندواڑہ حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : JK Assembly Election جموں وکشمیر میں ’خلاء ہے‘ کہہ کر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے پلو نہیں جھاڑ سکتا ہے، این سی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.